وزیراعظم عمران خان سے نیویارک ٹائمز ایڈیٹوریل بورڈ کی ملاقات

 

نیویارک (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے معاملے میں کردار ادا کرے۔ کمشیر میں بھارتی اقدام نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے۔ صورتحال سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری ایکشن لے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نیو یارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے عالمی برادری سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے معاملے میں کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے انھیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے متعلق آگاہ کیا۔

 

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمشیر میں بھارتی اقدام نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے۔ صورتحال سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری ایکشن لے۔

 

 

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں اسی لیے آیا ہوں تاکہ دنیا کو باور کراؤں کہ ہندوستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں