پاکستان نے امریکا کی جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم عمران خان

واشنگٹن(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ پر واضح کیا کہ دو طرفہ تعلقات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ نائن الیون کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کیپٹل ہل کا دورہ کیا اور اسپیکر نینسی پلوسی اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کیں۔ نینسی پلوسی کے ساتھ میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے پاکستان کے بارے صحیح آگاہی نہیں دی۔

 

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا نے پاکستان سے ہمیشہ "ڈومور" کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے امریکا کی جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے اہمیت حاصل ہے۔ افغانستان میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل کے لیے اقدامات کرے گا۔ دورہ امریکا کے بعد دو طرفہ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔ پاکستان کا مؤقف سمجھنے پر نینسی پلوسی کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر نینسی پلوسی نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستانی امریکن امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ امریکا میں کئی پاکستانی ڈاکٹر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان کی امن کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں