وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات

 

نیویارک ( پبلک نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئ لاروف کی  ملاقات ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے جا پابندیاں ختم کروانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔

 

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئ لاروف کی  ملاقات ہوئی۔ فریقین کی جانب سے پاک روس دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ملاقات میں پاک روس دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے جا پابندیاں ختم کروانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔ جواب میں وزیر خارجہ لاروف کا کہنا تھا کہ روس نے گذشتہ ماہ مقبوضہ  کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی مخالفت نہیں کی تھی۔

 

مزید براں وزیراعظم عمران خان اور روسی وزیر خارجہ نے افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں