معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے، وزیراعظم عمران خان

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت کی بھاگ ڈور سنبھالی۔ کمزور طبقوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے۔ معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے۔

 

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 ماہ میں حکومت نے سماجی، معاشی و اقتصادی اور انتظامی شعبوں میں بے مثال اصلاحات متعارف کرائیں۔ ماضی میں ان اصلاحات کی نظیر نہیں ملتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے ریاست مدینہ کا ماڈل سامنے رکھ کر کیے۔ اداروں میں سزا و جزا کی روایت مضبوط کرنا اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔

 

ان کا احساس پروگرام سے متعلق کہنا تھا کہ احساس پروگرام جیسے منصوبے وعدوں کی جانب عملی پیش رفت ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں