وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

 

جدہ (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان سے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ گورنر مکہ اور پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم سے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی  ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت بھی کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بعد امریکا جائیں گے اور 27 ستمبر کو امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں