آئی ایم ایف وفد کی عمران خان سے ملاقات، معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی آئی ایم وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آئی ایم وفد نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسد عمر اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے بھی ملاقات کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔ پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرض پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سیکرٹری خزانہ بھی شریک تھے۔

 

آئی ایم ایف وفد نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔ وفد کو معاشی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا  کہ تجارتی خسارے میں کمی آ رہی ہے۔ رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 1000 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔ نجکاری عمل میں تیزی کے لیے فہرست میں مزید 10 ادارے شامل کیے گئے۔ آئی ایم ایف وفد نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسد عمر اور ارکان سے بھی ملاقات کی۔

 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جہاد ظہور کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر ہے۔ وفد معاشی اصلاحات پر تجاویز دے گا۔ بجٹ اہداف کے حصول میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں