شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے دلی خواہش کا اظہار

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پورے ملک میں پناہ گاہیں بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ شیلٹر ہوم کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں غریب، محنت کش، مستحقین اور غرباء موضوع بحث کی گئی۔ سابق کرکٹر  شاہد آفریدی نے خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں غریبوں کے لیے پناہ گاہیں بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے شاہد آفریدی کے انسانیت کی خدمت کے جذبہ کی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیلٹر ہوم کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلائیں گے۔

بعد ازاں سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے آئی ایس پی آر کا دورہ بھی کیا۔ شاہد آفریدی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خوابوں کو صرف محنت سے ہی حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔ نوجوان قوم کے لیے امید ہیں اور امید کو ہمیشہ زندہ رہنا چاہئیے۔  

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں