کشمیریوں نے شہدائے کربلا کی سنت زندہ رکھی، وزیراعظم

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کربلا کا معرکہ یاد دلاتا ہے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا۔ بچوں، جوان بیٹوں، بھائیوں کو راہ خدا میں نچھاور کرنا سر بلندی ہے کربلا کی طرح کشمیر بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال ہے۔

 

یوم عاشور پر قوم کے نام پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کربلا کا معرکہ یاد دلاتا ہے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا۔ بچوں جوان بیٹوں اور بھائیوں کو راہ خدا میں نچھاور کرنا سر بلندی ہے۔ واقعہ کربلا اسلام کے ابدی پیغام اور جذبہ قربانی کی آبیاری کا سر چشمہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کشمیر میں بھارتی سامراج سے برسرِ پیکار عوام کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا۔ کربلا کی طرح کشمیر بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں