گارنٹی دیتا ہوں ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہوگا: وزیر اعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ 22 کروڑ میں سے صرف ایک فیصد فائلر ہیں۔ ایک فیصد پاکستانی 22 کروڑ عوام کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ گارنٹی دیتا ہوں آپ کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہوگا۔

 

پبلک نیوزکے مطابق وزیراعظم نے قوم کے نام  پیغام دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیو! آپ سے اہم مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ 22 کروڑ میں سے صرف ایک فیصد فائلر ہیں۔ ایک فیصد پاکستانی 22 کروڑ عوام کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ گارنٹی دیتا ہوں آپ کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہوگا۔ آپ کا پیسہ صرف عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ ٹیکس کے بغیر کوئی ملک عوام کی خدمت نہیں کرسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کے بغیر سکول، اسپتالوں کا اسٹرکچر بہتر نہیں کرسکتے۔ ٹیکس نہ دینےکی وجہ سے ہمیں قرضہ لینا پڑتا ہے۔ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم لے کر آئے ہیں۔ موقع ہے 30 جون تک تمام بے نامی جائیدادیں ظاہر کر دیں۔ اداروں کے پاس بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات آگئی ہیں۔ اثاثے ظاہر کریں، آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں