وزیراعظم کی چینی صدر، ہم منصب سے ملاقات، "ایم ایل ون" معاہدے پر دستخط

بیجنگ(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ بیجنگ کے گریٹ ہال آمد پر چین کے صدر شی جن پنگ کی بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات ہوئی، چینی صدر لی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کے امور اور علاقائی امن پر بات چیت کی گئی۔

 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا آج آخری روز ہے، بیجنگ کے گریٹ ہال آمد پر چینی صدر لی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات کی، وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرریلوے شیخ رشید، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، خسرو بختیار اور فیصل واوڈا شامل تھے۔ دونوں سربراہان مملکت نے علاقائی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں، پاک چین تعلقات اور خطے کے دیگر امور پر تبادلہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون اور ایم ایل ٹو پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیراعظم نے معاہدوں پر دستخط کیے، اس منصوبے پر گزشتہ تیرہ سال سے کام جاری تھا اور بالاخر دونوں ممالک کا اتفاق ہو گیا۔

 

منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے، پہلے مرحلے میں 180 کلومیٹر تک ٹریک ڈبل ہو گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 800 کلومیٹر ٹریک ڈبل کیا جائے گا۔ نئے ٹریک پر ٹرین کی کم از کم رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاشبہ آج پاکستان ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں