وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل ایپ کو بڑی کامیابی قرار دے دیا

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل ایپ کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ عام آدمی کے دکھوں کے مداوے کا براہ راست ذریعہ بن گئی ہے۔ حکومتی ایپ کو عالمی سطح پر بھی بے پناہ پذیرائی ملی ہے۔

عوام کے مسائل کے حل پر عالمی سطح پر بھی وزیراعظم شکایات سیل کو بھرپور پذیرائی مل گئی۔ عمران خان نے سٹیزن پورٹل ایپ کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر قوم کے نام پیغا م میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیٹیزن پورٹل ایپ عام آدمی کے دکھوں کے مداوے کے لیے براہ راست ذریعہ بن گئی ہے۔ اسے عالمی سطح پر بھی بے پناہ سراہا جا رہا ہے۔ دبئی میں عالمی حکومتی اجلاس میں سیٹیزن پورٹل ایپلیکیشن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی مرتبہ کسی حکومتی ایپ کے حصے میں اتنی بڑی کامیابی آئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بلا لیا ہے۔ کابینہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کی تاوریوں، ممکنہ معاہدوں کا جائزہ لے گی۔ چئریمنب پبلک اکاونٹس کمیئی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ کئی اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کا بھی فیصلہ کیا جائےگا۔ انسداد منشاات پالی م 2018ء کابنہل اجلاس مںی دوبارہ پشگ کی جائے گی۔ کابینہ سابقہ اجلاسوں کے فصلولں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں