وزیراعظم نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم برہم، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، وزیراعظم نے ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتیں پرانی سطح پر واپس لانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم دے دیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں