وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پردبئی جائیں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرِ اعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دبئی جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ایم ہاؤس سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج دبئی کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے۔ عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ دبئی دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

 

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کی تقریب سے خطاب کریں گے، وزیرِ اعظم عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کے عالمی مقررین میں شامل ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں