ایران مصالحت مشن، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ شاہ محمود قریشی، ذوالفقار بخاری، دیگر اعلیٰ حکام بھی ہمراہ موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کشیدگی ختم کرانے کے مشن پر ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نور خان ائربیس سے خصوصی طیارے پر سعودی عرب روانہ ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ اعلیٰ عسکری حکام بھی وزیر اعظم کے وفد میں شریک ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان  سعودی حکام سے خلیج میں کشیدگی ختم کرانے پر مشاورت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ایران سے ہونے والی بات چیت پر سعودی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات 9 بجے سے سوا 9 بجے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب سے اسلام آباد واپسی کل صبح سویرے ہوگی۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم کا رواں سال سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہے۔  قبل ازیں اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدرحسن روحانی اور ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں