پنجاب پولیس میں اصلاحات کا کام شروع، اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) پنجاب پولیس میں مثبت اصلاحات لانے پر کام شروع، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی بنانے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق کمیٹی میں اچھی شہرت حامل حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور ارکان اسمبلی شامل کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں مثبت اصلاحات لانے پر کام شروع کر دیا گیا۔ پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیےاعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کی ہدایت دے دی۔ پنجاب حکومت کو پولیس کی سکروٹنی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کی مکمل سکروٹنی کے لیے 6ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں