وزیراعظم نے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا  ہے کہ عوام کو سستے گھروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پہلے سے تیار شدہ گھروں سےعوام کو کم وقت میں اپنا گھر میسر ہو گا۔ 4 سے 5 ماہ میں لوگوں کو ان گھروں میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

 

پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سستے گھروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پہلے سے تیار شدہ گھروں سے عوام کو کم وقت میں اپنا گھر میسر ہوگا۔  4 سے 5 ماہ میں لوگوں کو ان گھروں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ منصوبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر میں فائیو سٹار منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کر لیا گیا۔ ترکی اور بھارت میں بھی اس کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔ زرعی شعبے کے فروغ کے لیے بھی چینی ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں گے۔ زرعی پیداوار میں اضافے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ تجارتی خسارے کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں