پاکستان کا امن کیلئے ایک اور قدم، وزیر اعظم عمران خان کی مودی کو بڑی پیشکش

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون کیا۔ عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دونوں ممالک کی عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

پاکستان جنوبی ایشیا کی خوشحالی، ترقی اور امن کے لیے ہر دم تیار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون کیا۔ عام انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر نریندر مودی اور بی جے پی  کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کو عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر عوامی فلاح و بہبود کے اہداف کے حصول اور پیش رفت کے لیے پرعزم ہیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں