پی ٹی آئی کی 20 رکنی کور کمیٹی بنانے کی منظوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کی 20 رکنی کور کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔ کور کمیٹی میں 16 اراکین قومی اسمبلی اور 4 پارٹی عہدیدار شامل ہوں گے۔ صوبوں کو بھی نمائندگی دی جائی گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں پرویز خٹک، فواد چودھری، اسد عمر، سیف اللہ خان نیازی سمیت اہم عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں پارٹی کی کور کمیٹی کے حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی 20 رکنی کور کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔ کور کمیٹی میں 16 اراکین قومی اسمبلی اور 4 پارٹی عہدیدار شامل ہوں گے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہو گی۔

کور کمیٹی کا اعلان وزیراعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ اہم منصوبوں میں منتخب نمائندوں کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں