وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

 

پبلک نیوز: وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسدعمر،وزیراطلاعات فواد چودھری سمیت دیگر ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم دو روزہ دورے کے لیے ملائشیا پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسدعمر،وزیراطلاعات فواد چودھری معاون خصوصی نعیم الحق اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود ہیں۔

 

 

ملائشین ہم منصب نے عمران خان کو دورے کی دعوت دی تھی۔ عمران خان ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے کل ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ عمران خان کے دور روزہ دورے کے دوران  تعمیرات، روزگار اور تیز رفتار  ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 

وزیر اعظم عمران خان کا کوالالمپور ائر پورٹ پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا۔ ان کا ملائشیا کے نائب وزیر خارجہ سینیٹر مرزوقی بن یحییٰ نے ائر پورٹ پر استقبال کیا۔ ملائشین وزیر اعظم آفس کے نائب وزیر محند فرید بن رفیق بھی پاکستانی وفد کااستقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں