بلاول کو 'صاحبہ' کیوں کہا؟ پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج

اسلام آباد (پبلک نیوز) بلاول کو' صاحبہ' کیوں کہا؟ پیپلز پارٹی کیا جانب سے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی خواتین ارکان نے شورشرابہ کیا۔ اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ نفیسہ شاہ نے وزیراعظم سے ایوان میں معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کے لیے صاحبہ کا لفظ استعمال کرنے پر ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنا ان کی شخصیت اور ذات کی تذلیل نہیں، خواتین کی تذلیل ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جب کچھ کہتے ہیں تو پھر کہا جاتا ہے کہ زبان پھسل گئی۔ مطالبہ ہے وزیراعظم ایوان میں آ کر خواتین سے معذرت کریں۔ ایسا نہ کیا گیا تو ہر جگہ 'گو عمران گو' کی آواز آئے گی۔ نئے پاکستان کی سوچ "سلپ آف ٹنگ" ہے۔

اس سے قبل انتخابات ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن کی خواتین ارکان نے نعرہ بازی کی اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران انتخابات ترمیمی بل 2019 منظور کر لیا گیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں