معاشی ٹیم ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے: وزیراعظم


اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومت کی معاشی ٹیم ایک سال کے اندر اندر ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

 

حکومت کی معاشی ٹیم کامیاب، ایک سال میں ملکی معیشت بحال کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کا پیغام جاری۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 111.5 فی صد اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی ٹیم ایک سال کے اندر اندر ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ جاری خسارے میں کمی آئی۔ وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ برآمدات میں 5.9 فی صد اور ترسیلات زر میں 17فی صد اضافہ ہوا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں