قومیں غریب نہیں ہوتیں کرپشن کر دیتی ہے: وزیراعظم

گھوٹکی (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہاتیر محمد نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا، مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنایا۔ کرپشن نے ملائیشیا کو مقروض کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو احتجاج کے لیے کنٹینر دینے کا اعلان کر دیا۔

 

گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قومیں غریب نہیں ہوتیں کرپشن ملک کو مقروض کر دیتی ہے۔ گزشتہ 10سال میں بے دردی سے ملک کو لو ٹا گیا۔ جب بڑا ہو رہا تھا تو پاکستان ایشیاء میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا، آج پاکستان تاریخی قرضے میں گھرا ہوا ہے۔ بچہ بچہ قرض دار ہے۔ قسطوں کی ادائیگی کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں۔


وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ کرپشن زیادہ وسائل رکھنے والے ملک میں بھی غربت پھیلا دیتی ہے۔ کانگو میں ہر قسم کی معدنیات ہیں، لیکن وہاں کرپٹ لیڈ رشپ ہے۔ کانگو میں 70 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ سندھ کی 70 فیصد گیس گھوٹکی سے نکلتی ہے۔ 250 گیس کے کنویں ہیں۔ پتہ کرایا 10 سال میں صرف سندھ میں گیس رائلٹی 234 ارب روپے آئی۔ 234 ارب روپے میں سے گھوٹکی کو کتنا ملا؟ یہ ہے کرپشن، این ایف سی ایوارڈ کا سب کچھ تو صوبوں کے پاس چلا گیا۔

وزیراعظم عمران نے کہا کہ کراچی پاکستان کا فنانشل کیپیٹل ہے، سب سے زیادہ زرخیز زمین سندھ کی ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ گیس گھوٹکی سے نکلتی ہے۔ کرپشن کی وجہ سے سندھ میں غربت ہے۔ کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو شور مچایا جاتا ہے جمہوریت خطرے میں ہے۔10 سال میں ملک کا قرضہ10ہزار سے 30 ہزار ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ بینک بچانے کے لیے ٹرین مارچ شروع کر دیا جاتا ہے۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے والے آج ہاتھ ملا رہے ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن کو احتجاج کے لیے کنٹینر دینے کا اعلان، وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے احتجاج کرپشن کے خلاف اور شفاف الیکشن کے لیے کیا تھا۔ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں اور چلیں جائیں، جہاں جانا چا ہتے ہیں۔ سندھ میں تبدیلی لانے کا وقت آگیا ہے۔ آصف زرداری اور بلاول کہتے ہیں شریف برادران کرپٹ ہیں۔ شریف برادران کہتے ہیں زرداری کرپٹ ہیں۔ ایک صوبہ نہیں سارے پاکستان کو اوپر اُٹھانا چاہتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں