مودی سے مذاکرات کر سکتا ہوں، کرپٹ لوگوں سے مفاہمت نہیں: وزیراعظم

باجوڑ (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ باجوڑ کی عوام کا شاندار استقبال پر شکریہ اداکرتا ہوں۔ 27 سال پہلے باجوڑ آیا، تب حالات ٹھیک نہیں تھے۔ دہشت گردی کی جنگ میں قبائلی علاقے کو نقصان پہنچا۔ قبائلیوں کی مدد نہ کی تو دشمن انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان کا باجوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قبائلی لوگ بڑی مشکلوں سے نکلے ہیں، ہر مشکل کے بعد اللہ آسانی پیدا کرتا ہے۔ بھارت کی ایک جماعت نفرتیں پھیلا کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ ان کی حرکت کا پاک فضائیہ نے بھر پور جواب دیا۔ پاکستان میں خوشحالی، سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں۔ ہم پرامن لوگ ہیں،جنگ نہیں چاہتے۔ امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کو ساری دنیا دیکھ رہی ہے، میں کشمیریوں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کشمیری حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام آباد پہنچتے ہی باجوڑ کو انٹرنیٹ کی سہولت پہنچائیں گے۔ تمام صوبے این ایف سی کا 3 فیصد قبائلی علاقوں کو دیں گے۔ بھارت میں الیکشن ہور ہے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے تیار رہنا۔ قبائلیوں کی مدد نہ کی تو دشمن انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، 60سالوں میں پاکستان پر قرضہ 6ہزار ارب تھا، پچھلے 10سال میں اس ملک کا قرضہ 30ہزارارب تک پہنچ گیا۔:جمہوریت نہیں، بڑے بڑے ڈاکو خطرے میں ہیں، ملک کی بہتری کے لیے مودی سے بھی بات چیت کرنے کے لیے تیارہیں۔ افغانستان کے لوگ ہمارے بھائی ہیں۔ 1965میں ایران ہمارے ساتھ کھڑا تھا، میں کبھی بھی کرپٹ لوگوں سے مفاہمت نہیں کروں گا۔

 

جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جو پیسہ پاکستانیوں پر خرچ ہونا تھا،وہ لوٹ کر باہر لے گئے۔ 2این آراوز نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ 2این آراوز کی وجہ سے ملکی قرضہ 6ہزار ارب تک پہنچا۔ قبائلی علاقہ بہت پیچھے رہ گیا تھا۔ قبائلی علاقہ خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم ہو گیا ہے۔ اب اس علاقے کو اوپر لے کر آئیں گے۔ سعودی عرب، ملائیشیا سے سرمایہ کاری کروا رہے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب ساری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ لیویز اور خاصہ دار فورس کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔ 2ہزار ارب نوجوانوں کو سستے قرضوں کے لیے مختص کیے ہیں۔ 8 ہزار نئی نوکریاں لے کر آرہے ہیں۔ چھوٹی انڈسٹری کے لیے انڈسٹریل زون بنائیں گے۔ دشمن فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ باجوڑ میں صحت انصاف کارڈ لے کر آرہے ہیں۔ کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20ہزار روپے تک علاج ہو سکے گا۔ قبائلیوں کا مستقبل بڑا روشن ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے باجوڑ کے لیے صحت کارڈ 8 ہزار نئی نوکریاں دینے کا اعلان بھی کیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں