وزیر اعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے، ذرائع

اسلام آباد (ٹکاخان ثانی) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ 30 مارچ کو گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ  میں عوامی رابطے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تھر پارکر کے بعد اب گھوٹکی میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔ جس میں کئی اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ کراچی اور بالائی سندھ میں جلسے کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعظم دورہ کراچی کے دوران پارٹی امور، کراچی پیکج اور شہری مسائل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔

 

وزیر اعظم عمران خان 30 مارچ کو کراچی سے گھوٹکی روانہ ہوں گے جہاں ان کا بھرپور استقبال ہوگا۔ وزیراعظم گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کو مہر برادران نے دورہ گھوٹکی کی دعوت دی تھی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں