کرپشن کی داستان پر جواب کے بجائے پرانی تصویر دکھائی گئی: شہزاد اکبر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا۔ کرپشن کی داستان پر جواب کے بجائے پرانی تصویر دکھائی گئی۔ برطانوی صحافی نے الیکشن سے پہلےعمران خان سے ملاقات کی۔

 

صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ساری کہانیاں سامنے آچکی ہے منی لانڈرنگ کیسےہوئی؟ برطانوی صحافی نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا۔ کرپشن کی داستان پر جواب کے بجائے پرانی تصویر دکھائی گئی۔ برطانوی صحافی نے الیکشن سے پہلےعمران خان سے ملاقات کی۔ شہباز شریف فیملی کی دولت یکجا ہے۔ حمزہ شہباز کے 95 فیصد اثاثے جعلی ٹی ٹی کے ذریعے بنے۔

 

سلمان شہباز کے 99 فیصد اثاثے بیرون ملک سے آئی رقم سے بنے۔ شہباز شریف خاندان کے نام پر 2 کروڑ 60 لاکھ  ڈالرز کی رقم باہر سے آئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا۔ شہباز شریف کا آصف زرداری سے کردار ملتا جلتا ہے۔ منظور پاپڑ والے نے شہباز شریف کے بیٹوں کو رقم بھیجی۔ شریف خاندان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جاتا۔ منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز زیرحراست اور سلیمان شہباز مفرور ہیں۔ نیب قانون کے تحت ان کے گھر ضبط ہو سکتے ہیں اور ہوں گے۔ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں جہاں من گھڑت سٹوری گھڑ لی جائے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں