دیہات میں رہنے والوں کو گائے، بکریاں، مرغیاں دیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں رہنے والوں کو گائے، بکریاں، مرغیاں دیں گے۔ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے فراہم کریں گے۔ ہر شہری کو چھت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

راولپنڈی میں گائنی کے جدید ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو ہسپتال کے لیے جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مشکلات کے باوجود شیخ رشید نے ہمیت نہیں ہاری۔ اقتدار میں آتے ہی زچہ بچہ اسپتال مکمل کرنے کی کوشش کی۔

 

دوسرے علاقوں میں ہسپتال کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی شوکت خانم اسپتال بنانے جا رہے ہیں۔ جہاں بھی ضرورت پڑی اسپتال بنائیں گے۔ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ نچلے طبقے کو آج تک اچھا علاج نہیں ملا۔

صحت کارڈ سکیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے غریب آدمی 7 لاکھ 2 ہزار تک مفت علاج کراسکے گا۔ عوامی ضروریات پوری کرنا اچھی حکومت کی پہچان ہے۔ غریب آدمی ہیلتھ کارڈ سے کسی بھی جگہ علاج کراسکے گا۔ "احساس پروگرام" سے نئی سوچ پیدا کرنے جارہے ہیں۔

 

مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بجلی، گیس مہنگی تب ہوتی ہے جب ادارے مقروض ہو جاتے ہیں۔ قوم کو تھوڑی دیر مشکل حالت سے گزرنا پڑے گا۔ قوموں کی زندگی میں اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں۔ آجر میں انہوں نے اس عظم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں