پاکستان بھر میں 50ہزار نوجوانوں کو اسکالر شپس دے رہے ہیں: وزیر اعظم

 

کراچی (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے نوجوان ہیں۔ کامیاب نوجوان پروگرام صرف نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے لیے ہے۔ میرٹ ہی ٹیلنٹ کو اوپر لاتا ہے۔

شہر قائد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ ہونے کے باوجود دنیا کے ساتھ مقابلہ نہیں ہورہا، 60کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ کھیلوں میں میرٹ کی بنیاد دیکھ لیں کون کامیاب ہوتاہے، اقربا پروری اورسفارشی کلچرکی وجہ سے ہمارے ادارے تباہ ہوئے، ہنر مندپروگرام کے تحت نوجوانوں کوہنرسکھایاجائے گا۔ ملک بھرمیں 50ہزارنوجوانوں کو اسکالرشپس دے رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو میرا مذاق اڑایا گیا لیکن میں کامیاب ہوا۔ اللہ نے میرے سارے خواب پورے کیے، اب پاکستانی قوم پر مشکل وقت ہے۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں