یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشن کے تحت وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ پروگرام کے لیے 100ارب روپے مختص کر دیئے گئے۔ حکومت 10 لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرض دے گی، نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک بلاسود اور پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض ملے گا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں افتتاحی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی و صوبائی وزرا اور پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہوئی۔ ہال میں بڑی اسکرین نصب کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زندگی کی جدوجہد پر مبنی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔

 

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ انسان اوپر جاتا ہے جس کی سوچ بڑی ہوتی ہے۔ جس کا خواب بڑا ہوتا ہے۔ ہمیشہ سوچ بڑی رکھنا۔ دنیا میں بڑے بڑے امیر لوگ آئے لیکن صرف دنیا اسے یاد رکھتی ہے جو انسانوں کیلئے کچھ کرکے جاتا ہے۔ نبیﷺ کو رول ماڈل بناؤ۔ دنیا جن کو رول ماڈل بناتی ہے وہ  نبیﷺ کی پاؤں کی مٹی کی خاک برابر بھی نہیں۔

 

خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو خودمختار بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے نوجوان طبقے کو نظرانداز کیا۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک بلاسود اور پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض ملے گا۔ نوجوانوں کو کاروبار، اعلیٰ تعلیم، ہنر کے مواقع دیے جائیں گے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں