وزیر اعظم کا کم آمدن والے افراد کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم آمدن والے افراد کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کر رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت ہر خاندان کا ایک فرد رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔ کوشش ہے چھوٹی چھوٹی تعمیراتی کمپنی بنائی جائیں۔

 

صوبائی دارلحکومت میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ کا شعبہ خطے میں پیچھے رہ گیا ہے۔ گھروں کے لیے فنانس 0.2 فیصد ہونے کی وجہ سے ہاؤسنگ کا شعبہ ترقی نہ کر سکا۔ پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ کابینہ کل ہاؤسنگ سے متعلق نئے ضوابط منظور کرے گی۔ یورپ میں 80 سے 90 فیصد گھر بینک قرض سے بنائے جاتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیسے والے لوگوں کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی بنتی تھی۔ کم آمدن والے افراد کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کر رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت ہر خاندان کا ایک فرد رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔ کوشش ہے چھوٹی چھوٹی تعمیراتی کمپنی بنائی جائیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ ترقی کرتی ہے تو اس سے وابستہ صنعتیں بھی ترقی کرتی ہیں۔ اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں۔ چاہتے ہیں تعمیرات کا شعبہ بھرپور ترقی کرے۔ 40 فیصد صنعتوں کا براہ راست ہاؤسنگ کے شعبے سےتعلق ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں