وزیر اعظم کا گوادر کے مچھیروں کیلئے 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر میں مچھیروں کے لیے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوگا۔ پاکستانی اکثریت کے پاس گھر بنانے کے لیے پیسے نہیں۔ ملک میں سوا 2 کروڑ گھروں کی قلت کی ہے۔ 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ گوادر کے مچھیروں سے شروع کریں گے۔ منصوبے کے تحت لوگوں کو روزگار ملے گا۔

 

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گوادر میں مچھیروں کے لیے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوگا۔ سابق دور میں پاکستان کو بےدردی سے لوٹا گیا۔ میں بار بار گزشتہ 10 سال کی لوٹ مار کا بتاتا رہا ہوں۔ ماضی کی لوٹ مار کے باعث ملکی خزانہ خالی ہے۔ پاکستانی اکثریت کے پاس گھر بنانے کے لیے پیسے نہیں۔ ملک میں سوا 2 کروڑ گھروں کی قلت کی ہے۔ 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ گوادر کے مچھیروں سے شروع کریں گے۔ منصوبے کے تحت لوگوں کو روزگار ملے گا۔

ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پاکستانی وسائل استعمال ہوں گے۔ معیشت چلانے کے لیے ہاؤسنگ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان میں گھروں کے لیے 2.0 فیصد قرض دیا جاتا ہے۔ ہمارے پاس پیسے کی کمی ہے اس کی وجہ گزشتہ حکومتوں کی لوٹ مار ہے۔ سابق دور میں پاکستان کو بے رحمی سے لوٹا گیا۔ ماضی کی لوٹ مار کے باعث خزانہ خالی ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں