کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ، قابو پائے بغیر سرمایہ کاری نہیں آ سکتی، وزیراعظم

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کے باعث لوگ پاکستان نہیں آرہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں 1320 میگا واٹ کے پاور اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت یہ پہلامشترکہ منصوبہ ہے، اس طرح کے منصوبے خوش آئند ہیں، اِس پروجیکٹ کو ہرقسم کی سہولت فراہم کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھاکہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس پر قابو پائے بغیر سرمایہ کاری نہیں آ سکتی۔ ماضی میں ایک چھوٹے سے ٹولے نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا۔ ماضی میں جو جرمانہ ہوا اس کے پیچھے بھی کرپشن تھی۔ ریکوڈک سے بات چل رہی ہے، وہ بھی واپس آئیں گے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل محفوظ بنانے کے لیے صاف شفاف گورننس ناگزیز ہے۔ وزیراعظم نے سی پیک کے پہلے جوائنٹ پراجیکٹ چائنا حب پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

 

 

کرپشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، تھوڑے سے لوگوں نے پیسہ بنانے کیلئے پاکستان کو لوٹا، کرپشن کی وجہ سے لوگ پاکستان نہیں آرہے، اپنے مستقبل کیلئے ملک ميں صاف و شفاف گورننس دینی ہے۔

 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان ہیں جنہیں ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سکھانی ہیں، چائنا حب پاور پروجیکٹ میں 6 ہزارپاکستانی نوجوان کام کر رہے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت مقامی نوجوانوں کو جدید تربیت دی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ اسپیشل اکنامک زون کیلئے آئیڈل ہے، چین کی کئی صنعتیں ری لوکیٹ ہو رہی ہیں جنہیں ہم یہاں لا سکتے ہیں، سی پیک کے تحت ہم کسانوں کیلئے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں