پاکستان کو فرسودہ نظام سے نکال کر تبدیلی لائیں گے: وزیر اعظم

کوئٹہ (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قرضے لے کر پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لایا گیا۔ ملک ترقی تب کرتا ہے جب نچلا طبقہ ترقی کرتا ہے۔ پاکستان کو فرسودہ نظام سے نکال کر تبدیلی لائیں گے۔

 

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی وزیراعلیٰ بلوچستان عوام کا خیال کرتے ہیں۔ پرانے طریقوں نے پاکستان کو کنگال کر دیا۔ قرضے لے کر پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لایا گیا۔ ملک ترقی تب کرتا ہے جب نچلا طبقہ ترقی کرتا ہے۔ پاکستان کو فرسودہ نظام سے نکال کر تبدیلی لائیں گے۔ ملک مقروض ہونے سے بنیادی سہولتوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ ماضی کی پالیسیوں سے بلوچستان کی حالت دن بدن خراب ہوتی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاست صرف انتخابات جیتنے کے لیے ہوتی تھی۔ جب ایلیٹ کے لیے ملک بن جاتا ہے تو شہری نظر انداز ہوتے  ہیں۔ کوئٹہ سے تفتان ریلوے ٹریک بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے بلوچستان سے زیادہ لندن کے دورے کیے۔ ہم صرف سود کی مد میں 6 ارب روز دے رہے ہیں۔ بلوچستان میں فوج کے ساتھ مل کر کینسر اسپتال بنانا چاہتے ہیں۔ ریاست کا کام ہے عوام کو صحت، تحفظ اور تعلیم فراہم کرنا۔ فیصلہ کر کے آئیں ہیں انتخابات نہیں پاکستان کو دیکھنا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں