انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کا نوٹس، وزیر اعظم نے جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(فوزیہ چوہدری) وزیراعظم عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی شکایت کا معاملہ ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکش کمیشن میں جواب جمع کروا دیا، جواب کے مطابق وزیراعظم نے دورہ گھوٹکی کے قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔

 

وزیراعظم کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں جواب داخل کر دیا، بابر اعوان کی سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابر یعقوب سے ملاقات میں جمع کرایا گیا۔ جواب کے مطابق این اے 205 شہید بینظیر آباد کے ریجنل الیکشن کمشنر نے 19 جون 2019 کو وزیراعظم کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا۔ نوٹس میں وزیراعظم سے ان کے دورہ گھوٹکی پر وضاحت مانگی گئی ہے۔ قانون پر کاربند رہنے والے ایک مہذب اور اصولی رہنماء کی طرح وزیراعظم نے ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق B-17 کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

 

ریکارڈ پر ہے کہ وزیراعظم کی کابینہ کے رکن علی محمد مہر دارِ فانی سے کوچ کر گئے، وزیراعظم علی محمد مہر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے گھوٹکی تشریف لے گئے۔ ڈاکٹر بابر اعوان کے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے جواب کے مطابق تحریک انصاف قانون کے مکمل احترام پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے گھوٹکی میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لیا نہ ہی میڈیا سے مخاطب ہوئے۔

 

انتخابی ضابطہ اخلاق کی شق--- صدر، وزیراعظم، کابینہ کے اراکین اور اراکین پارلیمان کی ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی سرگرمیوں میں شمولیت پر قدغن عائد کرتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کسی بھی انتخابی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔ جواب میں استدعاکی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن 19 جون کا نوٹس واپس لے اور درخواست گزار کی درخواست و بیان حلفی کی نقول فراہم کرے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں