قصور واقعہ: وزیراعظم کا ایکشن، ڈی پی او قصور معطل

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہ ہے کہ قصور واقعے میں سب کا احتساب ہو گا۔ عوامی مفاد میں کام نہ کرنے والے کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے۔ ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قصور واقعے میں سب کا احتساب ہو گا۔ عوامی مفاد میں کام نہ کرنے والے کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے۔ پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت نے اس حوالے سے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اورمتعلقہ ایس ایچ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے اور قصور پولیس میں جامع تبدیلی پر بھی کام جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں