وزرا کی بغیر تیاری پریس کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو پر پابندی

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی پبلک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال پر وزرا کے متضاد بیانات پر وزیر اعظم برہم نظر ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزرا کی تیاری کیوں نہیں تھی، بیانات میں تضاد کیوں آیا۔

بعد وزیر اعظم نے وزرا کی بغیر تیاری پریس کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو پر پابندی لگا دی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ کوئی رکن یا وزیر میڈیا پر آئے تو پوری تیاری ہونی چاہیے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں