وزیراعظم نے گھریلو صارفین گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا

پبلک نیوز: گھریلوصارفین کے لیے گیس بلوں میں اضافہ سے متعلق وزیراعظم نےنوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے وزیرپٹرولیم کو فوری انکوائری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا نامناسب ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس حکام زیادہ بل بھیجنے سے باز آئیں۔ پیسکو حکام بھی اووربلنگ کی روک تھام کریں۔ سوئی گیس اور پیسکوحکام عوام اور حکومت کے لیے مسائل پیدا نہ کریں۔ ادارے عوام اور حکومت کے سامنے جوابدہ ہیں۔ اپنا قبلہ درست کریں۔

ادھری سبی کا ایک علاقہ مرغزانی آج کے جدید دور میں بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ اس علاقہ کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں