وزیراعظم نے سابق دور حکومت میں کمپنیوں کو ممکنہ ادائیگیوں کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سابق دور حکومت میں کمپنیوں کو ممکنہ ادائیگیوں کا نوٹس لے لیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف پر لابنگ کیلئے غیرملکی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کے الزام کی تحقیقات کا فیصلہ ہو گیا۔

غیرملکی کمپنیوں کو قومی خزانہ سے کتنی رقم دی گئی۔ وزیر اعظم نے تفصیلات طلب کرلیں۔ رقم کی ادائیگی کا ریکارڈ پیش کرنے کے احکامات بھی دے دئیے۔ وزیراعظم نے بیرون ملک قانونی مقدمات پر اٹھنے والے اخراجات کا آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا۔

مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلاء کی فہرست اور ادائیگوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف پر غیرملکی کمپنیوں کیمبرج اینالیٹکا اور روبیٹو گلوبل کی خدمات حاصل کرنے کا الزام ہے۔ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد عالمی سطح پر لابنگ کرنا تھا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں