وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون، کرائسٹ چرچ حملہ کی مذمت

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون، کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی کی مذمت کی۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم مسز جسنڈا ارڈن کو ٹیلی فون کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی کی مذمت کی۔  وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پر مثبت رویہ اختیار کرنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے کردار کی تعریف کی۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے لیے نیوی وزیراعظم کی جانب سے احترام کا اظہار قابل تحسین ہے۔ نیوزی لینڈ حکام کی جانب سے فوری ردعمل کی بھی تعریف کی۔ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلوں ہر پوری پاکستانی قوم شکرگزار ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے واقعات میں 50 قیمتی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں