وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

 

پبلک نیوز (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ عمران خان نے مقبوضہ وادی کی صورتحال سے اور بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں سربراہان کے درمیان کشمیر کے مسئلے پر یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم  کی جانب سے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ وادی اور خطے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا جہاں کرفیو چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔

 

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں