پاکستان کا مؤقف سمجھنے پر امریکی صدر کا شکر گزار ہوں: وزیراعظم عمران خان

 

پبلک نیوز: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان افغان امن عمل کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ افغانستان میں 4 دہائیوں سے جاری بدامنی امنی کا خاتمہ دنیا کی ذمہ داری ہے۔

 

ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان افغان امن عمل کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ افغانستان میں 4 دہائیوں سے جاری بدامنی امنی کا خاتمہ دنیا کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کا مؤقف سمجھنے اور بہترین میزبانی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قیمتی وقت نکال کر وائٹ ہاؤس کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا۔ اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے اپنی  کیپیٹل ون ارینا میں شاندار جلسے پر پاکستانی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ کے ثالثی کی پیشکش پر بھارتی ردعمل پر عمران خان کا حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری 70 سال سے ظلم و ستم کا شکار ہو رہے ہیں۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں