پنجاب حکومت کی 100روزہ کارکردگی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم آج لاہور پہنچیں گے

لاہور (بلال احسن) پنجاب حکومت کے 100دن، وزیراعظم عمران آج صوبائی کابینہ سے حساب کتاب لیں گے۔ 100روزہ پلان کی تقریب ایوان اقبال میں ہوگی۔ وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار تمام محکموں کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ عمران خان آج دوپہر بارہ بجے کے بعد لاہور پہنچیں گے۔ وزیر اعظم ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان لاہور کی تاجر برادری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اپٹما کے زیر اہتمام پروگرام دوپہر دو بجے گلبرگ میں ہو گا۔ وزیر اعظم پنجاب حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر منعقدہ پروگرام میں بھی شریک ہوں گے۔ عمران خان ایوان اقبال میں ہونے والی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پروگرام میں پنجاب حکومت کی سوروزہ کارکردگی پر وزیر اعلی پنجاب بریفنگ دیں گے۔ عثمان بزدار تمام محکموں کی سو روزہ کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم کو دیں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں