وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم کے 2روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کا دورہ کرغزستان، وزیراعظم عمران خان آج پونے 2 بجے نور خان ائیر بیس سے بشکیک روانہ ہوں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع ہو گا، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان روانہ،  وزیراعظم کی مصروفیات کا شیڈول پبلک نیوز نے حاصل کر لیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلا میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کرغزستان روانگی ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان آج پونے 2 بجے نور خان ائیر بیس سے بشکیک روانہ ہوئے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم پاکستان کا خصوصی طیارہ کرغزستان کے مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 25 منٹ پر بشکیک لینڈ کرے گا۔

پبلک نیوز کو موصول شیڈول کے مطابق کرغزستان کے وزیراعظم بشکیک ائیرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ماناس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے وفد کے ہمراہ براہ راست سرکاری گسیٹ ہاوس پہنچے گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی عثمان ڈار اور سیکریٹری خارجہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج رات ساڑھے 6 بجے کرغزستان کے صدر کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی آج رات کرغز صدر سورون بے شاریپووچ سے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم کل صبح 10 بجے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان سوا دس بجے سربراہ مملکت کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوائیں گے۔ تنظیم کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع ہو گا، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم کل تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی کل چینی صدر شی چن پنگ سے وفد کے بہمراہ صبح ساڑھے گیارہ بجے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے بھی دوپہر ساڑھےتین بجے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان اور بیلا روس کے صدر کی کل چار بجے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم کل سربراہ کانفرنس کے اعلامئیے پر دستخط کی تقریب کے بعد واپس وطن روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کل شام 6 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں