وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

کراچی (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورے پر آج  کراچی پہنچیں گے۔ عمران خان کی کراچی آمد دوپہر میں ہو گی اور شہر قائد میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔

وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اپوزیشن پارٹیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ عمران خان شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ مہم میں افطارڈنرمیں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے

دورہ کراچی کے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گورنرسندھ  عمران اسماعیل سے بھی ملاقات کریں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں