وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی وزرا کی جانب سے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی وزرا کی جانب سے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی۔

دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان سےگورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی الگ الگ ملاقات ہوگی۔ پارٹی کی صوبائی قیادت بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔

وزیراعطم عمران خان پولیس ریفارمز کےحوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم اتوار کی شام کوہی واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں