پاکستان کے وزیراعظم 22 اکتوبر کو2 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان 22 اکتوبر کو2  روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 22 اکتوبر کو2  روزہ دورے پر سعودی روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان عالمی سرمایا کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔

وزیراعظم ریاض میں انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں سعودی شاہ سلیمان ریفارم ایجنڈا پر دنیا کو اعتماد میں لیں گے۔  جس میں سرمایا کاری کے حوالے سے نئے معاہدے کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست خارج

پاکستان نے سرمایا کاری کے حوالے سے کانفرنس سے بہت توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں۔ سرمایا کانفرنس میں ترکی میں سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد امریکی نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں