عالمی حکومتی سربراہ کانفرنس کے 7ویں اجلاس میں شرکت کیلئے عمران خان 10فروری کو یو اے ای جائینگے

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان 10 فروری کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عالمی حکومتی سربراہ کانفرنس کے 7ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 10 فروری کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر دوبئی جائیں گے۔ وزیراعظم یہ دورہ شیخ محمد بن راشد المختوم کی دعوت پر کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عالمی حکومتی سربراہ کانفرنس کے 7ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان خطاب میں خوشحال، مضبوط پاکستان کا وژن اجاگر کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔ وزیراعظم یو اے ای کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ خارجہ ،خزانہ، بحری امور کے وزراء اور مشیر تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں