ابوظہنی (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، اُن کا استقبال ولی عہد نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچے گئے جہاں ان کی ولی عہد شیخ محمد زیب بن سلطان النہیان سے ملاقات ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ابو ظہبی کے ولی عہد سے تجارت کے فروغ، دو طرفہ تعلقات میں اضافے، علاقائی اور عالمی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ پاکستان اور یو اے ای میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کو حتمی شکل دی گئی۔ امکان ہے کہ پاکستان کو یو اے ای سے سعودی عرب سے بھی بڑا امدادی پیکیج ملے گا۔
Crown Prince Mohamed bin Zayed receives Pakistan’s Prime Minister Mr. Imran Khan at an official reception ceremony at the Presidential Palace in Abu Dhabi.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 18, 2018
Guard of Honor was given to Prime Minister Imran Khan
🇵🇰🇦🇪 pic.twitter.com/lGilEkfmlp
اس اہم ترین دورے میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بھی موجود ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر کے علاوہ وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم اور مشیر برائے تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
عمران خان کا ائیرپورٹ پر عرب امارات کے وزیر مملکت جابر بن سلطان نے پرتپاک استقبال کیا۔ جبکہ صدارتی محل پہنچنے پر انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان، ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زید کی دعوت پر ابوظہبی پہنچے ہیں۔
حارث افضل 3 ماه پہلےPrime Minister Imran Khan and Crown Prince H.E Mohamed bin Zayed discussed enhancing bilateral ties as well as a number of issues of mutual interest between Pakistan and UAE.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 18, 2018
🇵🇰🇦🇪 pic.twitter.com/KtrZV7q286