آزادی کی جدوجہد کرنے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، عمران خان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہندو نسل پرست مودی سرکار جان لے کہ آزادی کی جدوجہد کرنے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ فسطائی اور ہندو نسل پرست مودی سرکار جان لے کہ آزادی کی جدوجہد کرنے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

 

 

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی ملک کی  فوج، دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کو شکست دینا ممکن ہے لیکن کسی متحد قوم کو ہرایا نہیں جا سکتا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ کوئی قوم آزادی کی جدوجہد میں متحد اور بے خوف ہو جائے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں