دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی روکنے کیلئے کردار ادا کرے، عمران خان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ہم دنیا کی توجہ ظلم و بربریت کا شکار لاکھوں کشمیریوں کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا آج مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کا عالمی دن ہے۔ دنیا مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کا شکار افراد سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے، ہم دنیا کی توجہ ظلم و بربریت کا شکار لاکھوں کشمیریوں کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو عیدالضحیٰ سمیت مذہبی عبادات نہیں ادا کرنے دیں۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں