کشمیر پر ثالثی کاوقت آگیا، وہاں صورتحال سنگین ہوگئی ہے، وزیراعظم

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کنٹرول لائن پار معصوم شہریوں پر بھارتی حملے کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر ایمونیشن کااستعمال کیا۔

 

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر ایمونیشن کااستعمال کیا۔ بھارت نے کنونشنل ہتھیاروں سے متعلق 1983 کے معاہدے کے کی خلاف ورزی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یونائٹڈ نیشنز سکیورٹی کونسل کو نوٹس لینا چاہیے۔ بھارت کے اس اقدام سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی۔ کشمیر پر ثالثی کا وقت آگیا ہے کیونکہ وہاں صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ بھارتی قابض فورس نئے جارحانہ اقدامات کر رہی ہے۔ یہ صورتحال علاقائی بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو یو این قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے گزرتا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں